نئی دہلی ۔ 9 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیر خارجہ سشما سوراج کو راجیہ سبھا میں آج اپوزیشن کی تنقید کا نشانہ بننا پڑا۔ وہ مطالبہ کر رہے تھے کہ دستور کی سیکولر خصوصیت کو مجرمانہ ذہنیت کے ساتھ تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ وقفہ صفر میں یہ مسئلہ اٹھاتے ہوئے سی پی آئی کے ڈی راجہ نے مطالبہ کیا کہ اس مطالبہ کو مسترد کردیا جائے جبکہ حکومت نے سشما سوراج کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ گیتا ’’مذہبی کتاب ‘‘ نہیں ہے بلکہ ’’عمل کتاب‘‘ ہے۔ مرکزی وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور مختار عباس نقوی نے کہا کہ جب بھی سنسکرت اور ثقافت کی بات آتی ہے، بعض لوگوں کو سیکولرازم خطرہ میں نظر آنے لگتا ہے۔ ڈی راجہ نے کہا کہ آپ کسی مقدس کتاب کو قومی کتاب کا درجہ دیکر ہم پر مسلط نہیں کرسکتے۔