جمشیدپور 2 جون (سیاست ڈاٹ کام) ایک شخص نے تانترک کی مدد سے مبینہ طور پر 7 ماہ کی بچی کو بھگوان کے نام بھینٹ چڑھادیا تاکہ وہ اور اُس کی بیوی کو اولاد پیدا ہوسکے۔ پولیس نے آج کہاکہ یہ واقعہ جھارکھنڈ کے ضلع سیرائے کیلا ۔ کھرسوان میں 26 مئی کو پیش آیا۔ بھدوئی کالندی اور تانترک کرموکالندی کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ سپیرا بھدوئی کی شادی 8 سال قبل ہوئی تھی اور اولاد نہ ہونے پر وہ تانترک کے مشورے پر ایک شیرخوار کا اغواء کرکے اُسے بھینٹ چڑھانے پر راضی ہوگیا۔