لاہور ، 17 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) مجاہد آزادی بھگت سنگھ کے پاکستانی صوبہ پنجاب میں واقع آبائی مکان، اسکول اور اُن کے گاؤں کو 80 ملین روپئے کے پراجکٹ کے تحت بحال کیا جائے گا۔ فیصل آباد ڈسٹرکٹ کوارڈنیشن آفیسر نور الامین مینگل نے نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کو بتایا، ’’ہم نے جنگ آزادی کے ہیرو بھگت سنگھ کے مکان اور اسکول کی بحالی کیلئے 80 ملین روپئے مختص کئے ہیں۔