نئی دہلی ۔ 24 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) انڈین مجاہدین کے معاون بانی یسین بھٹکل کے قریب ساتھی اسداللہ اختر نے عاطف امین کے ساتھ 13 ستمبر 2008 ء میں سلسلہ وار دھماکوں سے متعلق تفصیلی بات چیت کی تھی جو بعد ازاں باٹلہ ہاؤس انکاونٹرس سی ہلاک ہوگیا تھا ۔ دہلی پولیس نے عدالت کو آج یہ بات بتائی ۔ دہلی پولیس کے اسپیشل سیل نے عدالت کو بتایا کہ فارنسک رپورٹ کے مطابق اختر کی آواز کا نمونہ امین کے ساتھ ہوئی ٹیلی فون پر بات چیت کرنے والے سے مماثلت رکھتا ہے ۔ بات چیت 7 اور 8 ستمبر 2008 ء کو کی گئی تھی ۔ 19 ء ستمبر 2008 ء کو باٹلہ ہاؤس انکاونٹر میں امین کو گول مارکر ہلاک کردیا گیا تھا جبکہ اس میں دہلی پولیس انسپکٹر ایم سی شرما بھی ہلاک ہوئے تھے۔