نئی دہلی 27 جنوری (سیاست ڈاٹ کام )ایک مقامی عدالت نے آج انڈین مجاہدین کے معاون بانی یسین بھٹکل اور ان کے قریبی بااعتماد ساتھی اسد اللہ اختر کے خلاف تحقیقات کیلئے مزید مہلت طلب کرنے پر خصوصی عدالت نے پولیس کو تحقیقات کی تکمیل کیلئے مزید 15 دن کی مہلت دیدی۔یسین بھٹکل اور اسد اللہ اختر نے مبینہ طور پر یہاں ایک غر قانونی اسلحہ کا کارخانہ قائم کیا تھا۔ عدالت کے یہ احکام خصوصی شعبہ کی جانب سے تحقیقات کیلئے مزید 15 دن کی مہلت طلب کرنے پر سنایا گیا۔
ایڈیشنل سیشن جج دیا پرکاش نے کہا کہ خصوصی شعبہ نے اپنی درخواست میں اب تک کی تحقیقات کی تفصیل بیان کرتے ہوئے کہا کہ قبل ازیں تین فرد جرم بعض گرفتار ملزمین پر جن پر ممنوعہ تنظیم انڈین مجاہدین رکن ہونے کا شبہ تھا داخل کئے گئے ہیں لیکن ایک خصوصی اطلاع بعض نامعلوم افراد کی جانب سے جو مبینہ طور پر احمدسدی بپا عرف یسین بھٹکل کے قریبی ساتھی ہیںایک سنسنی خیز اغواء کی واردات دہلی میں انجام دینے کی سازش کرچکے ہیں تا کہ اعلی سطحی دہشت گردوں کو رہا کروایا جاسکے ۔خصوصی شعبہ بہار ،مغربی بنگال اور دیگر مقامات پر سازشیوں کی تلاش اور گرفتاری کی جدوجہد میں مصروف ہیں اور جلد ہی اس کا امکان ہے۔ مزید تفتیش کیلئے 15 دن کی مہلت ضروری ہے۔