نیویارک 26 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) بھوپال گیس سانحہ 1984 ء کے متاثرین نے اعلیٰ تر عدالت میں ایک اپیل دائر کرتے ہوئے تحت کی عدالت کے فیصلہ کو چیلنج کیا ہے کہ یونین کاربائیڈ کارپوریشن پر کمیکل پلانٹ سے جاری آلودگی کے لئے مقدمہ نہیں چلایا جاسکتا۔ امریکی عدالت مرافعہ میں یہ اپیل پلانٹ کے اطراف و اکناف رہنے والے افراد کی جانب سے داخل کی گئی ہے جن کے افراد خاندان اس مہلک آلودگی کے نتیجہ میں ہلاک ہوچکے ہیں۔ علاوہ ازیں ان جائیدادوں کے مالک بھی اپیل کرنے والوں میں شامل ہیں جن کے کنویں پلانٹ کی وجہ سے زہر آلود ہوگئے ہیں۔ درخواست گذاروں نے الزام عائد کیاکہ تحت کی امریکی عدالت نے زہریلے فضلے کو جو بھوپال پلانٹ سے خارج ہوا تھا، ضائع کرنے کو اپنے فیصلہ میں پیش نظر نہیں رکھا ہے۔ بھوپال پلانٹ میں ڈیزائننگ، سربراہی، منظوری اور نگرانی دوران تعمیر ناکافی تھی اور صنعتی فضلے کے ضائع کرنے کا کوئی مناسب انتظام نہیں کیا گیا تھا۔ جس منتظم نے پلانٹ کی تعمیر کی نگرانی کی تھی توثیق کی کہ وہ یونین کاربائیڈ کارپوریشن کا ملازم تھا۔ کسی ہندوستانی ذیلی کمپنی کا نہیں جو پلانٹ میں سرکاری طور پر برسرکار تھی۔ تاہم جولائی میں ایک وفاقی مقدمہ کے جج نے فیصلہ سنایا تھا کہ یونین کاربائیڈ پلانٹ کی کارروائیوں میں کافی حد تک ملوث نہیں تھی اور درحقیقت پراجکٹ کا منتظم ذیلی کمپنیوں کے لئے کام کرتا تھا۔ درخواست گذاروں نے نئے ٹھوس ثبوت پیش کئے ہیں جس سے یونین کاربائیڈ کمپنی کے ملوث ہونے کا اظہار ہوتا ہے۔ لیکن عدالت نے نامناسب طور پر ان ثبوتوں کی ساکھ اور وزن کا تخمینہ لگایا اور فیصلہ کو جیوری پر چھوڑ دیا۔ بین الاقوامی مشیر قانونی برائے درخواست گذار افراد رک ہرز نے کہاکہ غیر سرکاری تنظیموں ارتھ رائٹس انٹرنیشنل نے کہاکہ چونکہ ججس شہادتوں کی ساکھ یا اُس کا وزن طے کرنے کے مجاز نہیں ہیں جب تک کہ مقدمہ کی سماعت جیوری کی جانب سے مکمل نہ ہوجائے۔ اِس لئے درخواست گذاروں کا خیال ہے کہ اپیل کے بعد فیصلہ کی غلطی کو درست کرلیا جائے گا۔ مقدمہ کے ایک اور وکیل صفائی نے کہاکہ مقدمہ کے ایک اور وکیل صفائی نے کہاکہ وارن اینڈرسن یونین کاربائیڈ کے سی ای او تھے جبکہ بھوپال سانحہ پیش آیا۔ اُن کا انتقال جاریہ سال سپٹمبر میں فلوریڈا کے ایک ہسپتال میں 92 سال کی عمر میں ہوچکا ہے۔ گزشتہ جمعہ کو داخل کی ہوئی اپیل میں درخواست گذاروں نے کہاکہ جس پراجکٹ منیجر نے تفصیلی ڈیزائن کی منظوری دی تھی، لوکاس جان کووراس اپنا نیا اعلامیہ داخل کرنا چاہتے ہیں کہ وہ یونین کاربائیڈ کے ملازم تھے۔