بھوپال گیس المیہ کی مصنفہ ڈاکٹر سواتی تیواری کو ایوارڈ

بھوپال ۔/24مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام ) نامور ہندی ادیبہ ڈاکٹر سواتی تیواری کو بھوپال گیس المیہ کا شکار بیواؤں کی حالت زندگی پر ان کی تصنیف کیلئے نیشنل لاڈلی میڈیا اینڈ ایڈورٹائزنگ ایوارڈ عطا ء کیا گیا ۔ پاپلیشن فرسٹ نے غیرافسانہ کے زمرہ کے اس ایوارڈ کیلئے ڈآکٹر تیواری کو منتخب کیا تھا۔ جبکہ یہ ایوارڈ ممبئی میں 20مارچ کو منعقدہ ایک تقریب میں کنیڈا کے قونصل جنرل رچرڈ بالے نے انہیں پیش کیا۔ اس موقع پر چیف منسٹر مہاراشٹرا دیویندر فڈ نویس بھی شریک تھے۔ ڈاکٹر سواتی تیواری نے اپنی تصنیف بعنوان ’’ سوال آج بھی زندہ ہے‘‘ میں نہ صرف بھوپال گیس المیہ کے متاثرین بلکہ پوری قوم کے مصائب و آلام کو پیش کیا ہے اور بتایا کہ المیہ میں سب سے زیادہ خواتین متاثر ہوئی ہیں اور جن کیلئے راشن کارڈ سے زیادہ میڈیکل کارڈ کی اہمیت ہے اور بھوپال میں واقع بیواؤں کی بستی میں مقیم رشیدہ بی اور چمپا دیوی کی حصول انصاف کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔