بھوپال،8مئی(سیاست ڈاٹ کام ) مدھیہ پردیش کی بھوپال سیٹ سے بی جے پی کی امیدوار پرگیہ سنگھ ٹھاکر نے آج بھوپال کے لیے اپنا ‘ویژ ن ڈاکومنٹ جاری کرتے کہا کہ وہ ابھی اس میں کچھ ہی نکات کو شامل کر سکی ہیں۔انہوں نے کہا کہ انتظار کے بعد یہ تیار ہوسکا جسے اب عوام کے سامنے لایا گیا ہے ۔ تمام مسائل اس میں شامل نہیں ہوپائے ہیں۔ بچوں، خواتین، روزگار اور بھوپال کی ترقی سے متعلق تمام پہلو مکمل طور پرشامل نہیں ہوسکے ہیں۔ پرگیہ ٹھاکر کا دعویٰ ہے کہ ‘شبھ مہورت’ کی وجہ سے ‘وژن ڈوکومنٹ’ جاری کیا گیا۔