بھوپال پلی میں ایشیاکا سب سے بڑا قبائیلی تہوار

حیدرآبادیکم فروری(یواین آئی )تلنگانہ کے ضلع جئے شنکربھوپال پلی میں واقع میدارم علاقہ میں کل شام سے ایشیا کے سب سے بڑے قبائیلی تہوار سمکا سارالما جاترا کا آغاز ہوگیا۔ اسپیشل افسروں کو مختلف مقامات پر متعین کیاگیاہے تاکہ وہ انتظامات پرنظررکھ سکیں کیونکہ میدارم میں ہزارہا گاڑیاں آرہی ہیں اور لاکھوں افراد روایت کے مطابق ڈبکی لگائی گے ۔حکومت نے اس چار روزہ میلے کے لیے 85کروڑ روپئے خر چ کئے ہیں۔ یہ جاترا تین فروری کو ختم ہوگی۔ ضلع انتظامیہ نے جاترا کے لئے بڑے پیمانے پرانتظامات کئے ہیں۔ توقع ہے کہ جاترا میں1.2کروڑ افراد شرکت کریں گے ۔ضلع کلکٹر کرنن اور اسپیشل افسرپی جیون پاٹل یاترا کے مقام پرکیمپ کئے ہوئے ہیں۔ضلع انتظامیہ نے یاتریوں کے لئے طبی خدمات بھی رکھی ہیں جبکہ پچھلے چند دن سے کل تک تقریباً 18ہزار افراد یاتریوں کا بحیثیت آؤٹ پیشنٹ علاج کیاگیاہے۔ تقریباً 30ایمبولینس گاڑیوں کورکھاگیاہے اور 150 ڈاکٹرس کے علاوہ طبی اہل کاروں کوبھی تیار رکھا گیا ہے۔ 50 بستروں والا ایک اسپتال بھی قائم کیاگیاہے ۔ ٹی ایس آرٹی سی کی جانب سے 52مقامات سے تقریباً ڈھائی ہزار بسیں چلائی جارہی ہیں۔