بھوپال سے آئی ایس آئی ایس کا 24 سالہ مشتبہ کارکن گرفتار

بھوپال شالہ یکم فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) قومی تحقیقاتی ایجنسی نے آج بھوپال سے ایک 24 سالہ نوجوان کو آئی ایس آئی ایس کا کارکن ہونے کے شبہ میں گرفتار کرلیا ۔ آئی ایس حامیوں کے خلاف جاری کارروائیوں کے سلسلہ میں یہ گرفتاری عمل میں آئی ۔ اس نوجوان کی اظہر اقبال کی حیثیت سے شناخت ہوئی ہے ۔ ملک بھر میں ایسی کارروائیوں کے دوران 16 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ یہ گرفتاریاں دہلی میں گذشتہ سال 9 ڈسمبر کو درج کئے گئے ایک مقدمہ کے سلسلہ میں ہوئی ہیں۔