نئی دہلی۔ 29 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) بھوٹان کے وزیر اعظم لوٹے شیرنگ نے آج صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند سے ملاقات کی۔ وہ سہ روزہ دورہ پرہندوستان آئے ہیں۔ حسب روایت ان کا استقبال کیا گیا۔ مسٹر کووند نے گرمجوشی سے ان کا خیر مقدم کیا۔صدر نے کہا کہ وہ ہندوستان اور بھوٹان کے سفارتی تعلقات کی گولڈن جبلی سالگرہ پر ان کا اور انکے وفد کا استقبال کرکے خوشی محسوس کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھوٹان کے تیسرے عام انتخابات کے نتائج پر ہندوستان خوشی کا اظہار کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان۔بھوٹان سماجی و معاشی ترقی اور 12ویں پنج سالہ منصوبہ کو ترجیحی بنیاد پر حمایت کرنے کے عزم کا اظہار کرتاہے ۔ مسٹر شیرنگ دو روز قبل پر نئی دہلی پہنچے تھے ۔ جمعہ کو انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی تھی۔