کولکتہ،26دسمبر(سیاست ڈاٹ کام) تجارت اور سیاحت کو فروغ دینے کیلئے بھوٹان سرحد سے متصل علاقوں میں مغربی بنگال حکومت نے سڑکیں تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔وزارت سیاحت کے ذرائع کے مطابق اس پروجیکٹ کی تفصیلی رپورٹ داخل کردی گئی ہے ۔ چیف منسٹر ممتا بنرجی کئی مرتبہ کہہ چکی ہیں کہ بنگال بھوٹان، نیپال اور بنگلہ دیش کا درواز ہ ہے ۔محکمہ سیاحت کے مطابق علی پور دوار کے بیر پارا سے جلپائی گوڑی کے لنگکاپارا تک 18کلو میٹر تک سڑک تعمیر کی جائے گی ۔یہ علاقہ بھوٹان کی سرحد سے متصل ہے اور اس کی لاگت 136کروڑ روپے ہے ۔اور اس کیلئے اٹنڈر جلد ہی جاری کردیا جائے گا۔یہ سڑک تین سرحدوں سے متصل ہوکر گزرے گی ۔معاشی طور پر یہ علاقے چائے باغات پر مشتمل ہیں ۔بیر پارا بہت بڑا تجارتی مرکز ہے ۔یہ شہر امپورڈ نگ کیلئے ایک بڑا شہر ہے ۔اس کے علاوہ سڑک کی تعمیرسے اس علاقے میں سیاحت کو فروغ ہوگا۔