بھوما ناگی ریڈی کے خلاف روڈی شیٹ کھول دیا گیا

حیدرآباد۔3نومبر ( پی ٹی آئی) آندھراپردیش پولیس نے حلقہ نندیال کی نمائندگی کرنے والے وائی ایس آر کانگریس کے رکن اسمبلی بھوما ناگی ریڈی اور دیگر 12افراد کے خلاف ضلع کرنول میں تلگودیشم پارٹی کونسلرس پر حملہ اور دیگر مقدمات کے ضمن میں روڈی شیٹ کھول دی ہے ۔ ضلع کرنول کے سپرنٹنڈنٹ پولیس اے کے ای روی کرشنا نے کہا کہ ’’ ناگی ریڈی اور دیگر 12افراد کے خلاف آج روڈی شیٹ کھول دی گئی ہے‘‘ ۔ واضح رہے کہ تلگودیشم کونسلرس پر حملہ کے ضمن میں ناگی ریڈی کو یکم نومبر کو گرفتار کیا گیا تھا ۔ ان کے حملے میں نندیال میونسپل کونسل ہال کے دروازوں ‘ کھڑکیوں اور فرنیچرس کو نقصان پہنچا تھا اور تلگودیشم کے چند ارکان بلدیہ زخمی ہوگئے تھے ۔ جب انہوں نے کونسل کے اجلاس کے بعد اپنے حامیوں کے ساتھ ایوان کا دروازہ بند کر کے تلگودیشم ارکان کی پٹائی کی تھی ۔