مہمان خصوصی جناب عامر علی خاں انچارج حلقہ پارلیمنٹ سکندرآباد وائی ایس آر سی پی قائد کی مخاطبت
حیدرآباد ۔ 6 ۔ فروری : ( پریس نوٹ ) : مشیر آباد کے محلہ بھولکپور میں انجمن محبان اہلبیت کی جانب سے غریب و مستحق بیواؤں میں راشن جیسے چاول ، تیل ، دال ، نمک ، آٹا ، املی ، پاپڑ ، گرم مصالحہ ، مرچی وغیرہ کی تقسیم عمل میں آئی ۔ اس پروگرام میں مہمان خصوصی جناب عامر علی خاں انچارج حلقہ پارلیمنٹ سکندرآباد وائی ایس آر پارٹی قائد کی حیثیت سے شرکت کی ۔ ان کے ہاتھوں راشن کی تقسیم عمل میں آئی ۔ اس موقع پر جناب عامر علی خاں وائی ایس آر کانگریس پارٹی نے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ انجمن محبان اہل بیت غریبوں کی فلاح و بہبود کے لیے عمل میں آئی ۔ انہوں نے انجمن کی کارکردگی سے بھی واقف کروایا ۔
ہر ماہ اس اسکیم کے تحت تقریبا 200 افراد خاندان مستفید ہورہے ہیں ۔ انجمن کی دیگر کارکردگیوں میں جیسے غریب نادار مسکینوں کو کفن ساز و سامان غریبوں کی شادیوں میں امداد ، کتب وغیرہ کی تقسیم قابل ذکر ہیں ۔ اس موقع پر محمد جہانگیر سابقہ ریاستی حج کمیٹی رکن ، خواجہ محمد سردار حسین ، محمد اخلاق حسین سٹی سکریٹری تلگو دیشم پارٹی اور انجمن محبان اہل بیت کے ذمہ داران صدر تنظیم ڈی محمد شفیق الدین ، محمد مجیب ، محمد راشد ، محمد ابراہیم ( ممبئی ) ، محمد حسن الدین ، محمد اعجاز ، عبدالکریم ، محمد اظہر ، محمد کبیر لکی ، بی محمد ریاض الدین موجود تھے ۔۔