بھنسالی کی نئی فلم میں انمول اور جھٹ لیکھا ملہوترا

جانے مانے فلم میکر سنجے لیلا بھنسالی اپنے وقت کی بے حد خوبصورت بالی ووڈ ایکٹریس پونم ڈھلن کے بیٹے انمول کے مقابل ایک نئی لڑکی جھٹ لیکھا ملہوترا کو فلم ’’ٹیوزڈیز اینڈ فرائی ڈیز‘‘ کے ذریعہ لانچ کرنے جارہے ہیں۔ فلم فلور پر جاچکی ہے حال ہی میں فلم کا پہلا گیت جھٹ لیکھا اور انمول پر لندن میں شوٹ کیا گیا اس میں انمول کے کردار کا نام ورون اور جھٹ لیکھا کا نام سیاہ ہے رومانٹک، ایکشن موضوع پر بن رہی اس فلم کی زیادہ تر شوٹنگ لندن اور ممبئی میں کی جائے گی اسے ترن ویر سنگھ ڈائرکٹ کررہے ہیں جھٹ لیکھا بے حد خوبصورت اور گلیمرس ہے۔ اپنی خوبصورتی کے لئے وہ سوشل میڈیا پر کافی سرخیاں بٹورتی رہی ہیں جب صرف 18 سال کی تھیں۔ انہیں کلین اور کلیر فرش فیر 2012 منتخب کیاگیا تھا وہ 2013 میں مس دیوا 2014 میں فیمنا مس انڈیا اور اسی سال فیمنا مس انڈیا انٹرنیشنل منتخب ہوئیں۔ سنجے لیلا بھنسالی نے ٹیوزڈیز اینڈ فرائی ڈیز میں جھٹ لیکھا کے ساتھ شیونائر کی فلم ’’بھاگ جانی‘‘ سے لیڈ رول میں ڈیبو کرنے والی زویا مورانی کو بھی شامل کیا ہے۔