بھروچ،3مئی(سیاست ڈاٹ کام )گجرات کے ضلع بھروچ کے انکلیشورگرامین علاقے میں آج ایک کیمیکل فیکٹری میں گیس رسنے سے تین مزدوروں کی موت ہوگئی۔جبکہ دودیگربے ہوش ہوگئے ۔پولس نے بتایاکہ پانولی جی آئی ڈی سی میں آرایس پی ایل نام کی کیمیکل فیکٹری میں صبح اچانک کسی وجہ سے گیس رس گیا۔گیس رسنے سے کام میں مصروف 5مزدوربے ہوش ہوگئے ۔انہیں اسپتال میں داخل کرایاگیا۔اترپردیش کے رہنے والے دنیش کشواہا(20)مہیش کشواہا(20)اورجام نگرکے رہنے والے بھاشکر نکم کی دوران علاج موت ہوگئی۔