بھدرواہ میں دوسرے دن بھی کرفیو

جموں17 مئی (سیاست ڈاٹ کام) جموں وکشمیر کے ضلع ڈوڈہ کے بھدرواہ قصبہ میں مبینہ گئو رکشکوں کے ہاتھوں ایک شہری کی ہلاکت کے بعد کشیدگی کے پیش نظر قصبہ میں جمعہ کو دوسرے دن بھی کرفیو نافذ رہا ۔ ایک عہدیدار نے بتایا کہ فی الوقت کرفیو میں کوئی نرمی نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ قصبہ میں مجموعی صورتحال پُرامن ہے ۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پورے ضلع ڈوڈہ میں موبائیل انٹرنیٹ خدمات جمعہ کو دوسرے دن بھی منقطع رکھی گئیں۔