حیدرآباد 6ستمبر (یواین آئی ) تلنگانہ کے بھدرا چلم ٹاون سے تعلق رکھنے والے 42این سی سی کیڈٹس کے ایک گروپ نے جس میں 14لڑکیاں بھی شامل ہیں’ بھدرا چلم تا اے پی کے مشرقی گوداوری کے سامل کوٹ ایڈونچر پرمشتمل ایک پروگرام شروع کیا ہے جسے دریائے گوداوری سیلنگ ایکسپیڈیشن 2018کانام دیاگیاہے ۔ یہ پروگرام جاریہ ماہ کی15تاریخ تک جاری رہے گا۔ ایئر کمانڈر این این ریڈی’ ڈپٹی ڈائرکٹر جنرل این سی سی ڈائرکٹریٹ اے پی وتلنگانہ نے ایکسپیڈیشن کوجھنڈی دکھائی۔ اس موقع پرایئرکمانڈر نے این سی سی کیڈیٹس کی ستائش کی اور کہاکہ اس ایکسپیڈیشن پروگرام سے ان میں مختلف صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔