پٹنہ ۔ 28 ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام) : بھاگلپور فسادات تحقیقاتی کمیشن نے آج اپنی رپورٹ چیف منسٹر بہار نتیش کمار کو پیش کردی ۔ صدر نشین پینل جسٹس ( ریٹائرڈ ) این این سنگھ نے چیف منسٹر کو رپورٹ پیش کی ۔ پرنسپل سکریٹری داخلہ امیرسبحانی نے بتایا کہ حکومت رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد ضروری اقدامات کرے گی ۔ 1989 فرقہ وارانہ بھاگلپور فسادات میں ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔