بھاری بارش سے پنڈالس گرنے کے نتیجہ میں چار افراد ہلاک

امراوتی 31 مارچ ( پی ٹی آئی ) کڈپہ میں بھاری بارش اور تیز ہواوں کی وجہ سے قدیم مندر کے پنڈال گرنے کے نتیجہ میں چار بھکت ہلاک اور 50 دوسرے زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس نے یہ بات بتائی ۔ کہا گیا ہے کہ یہ واقعہ کل رات چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈو کی مندر کو آمد سے عین قبل پیش آیا جس کے نتیجہ میں مندر میں بھگدڑ مچ گئی ۔ کہا گیا ہے کہ کل شام چیف منسٹر نائیڈو کی آمد سے 20 منٹ قبل تیز بارش اور تیز ہواؤں کا سلسلہ شروع ہواتھا جس کے نتیجہ میں پنڈال گرگئے اور یہ اموات ہوئیں۔ بجلی منقطع ہوجانے سے صورتحال اور بگڑ گئی تھی ۔ چیف منسٹر بھاری بارش کی وجہ سے 90 منٹ تاخیر سے پہونچے اور پروگرام میں شرکت کی ۔اس مقام پر واٹر پروف پنڈال ڈالے گئے تھے اور جنریٹرس کے ذریعہ روشنی کا انتظام کیا گیا تھا ۔