’’بھارت‘‘ کیلئے واگھا بارڈر کی لدھیانہ میں تعمیر

بالی ووڈ سوپر اسٹار سلمان خان ان دنوں بے حد مصروف ہیں۔ ایک طرف وہ بگ باس کے بارہویں سیزن کو وقت دے رہے ہیں۔ تو دوسری طرف وہ اپنی آنے والی ڈائرکٹر علی عباس ظفر کی فلم ’’بھارت‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ وہ اس ہفتہ کا ویک اینڈ ایپی سوڈ شوٹ کرکے لدھیانہ روانہ ہوئے جہاں بھارت کی شوٹنگ لگاتار جاری ہے۔ لدھیانہ میں بھارت کے لئے واگھا بارڈر کا سیٹ تعمیر کیا گیا ہے جہاں پر یہ شوٹنگس جاری ہے، سیکوریٹی تحدیدات کی وجہ واگھا بارڈر پر فلم کی شوٹنگ کی اجازت نہ ملنے کی وجہ یہ سیٹ لدھیانہ میں لگایا گیا ہے۔ پروڈیوسرس اتل اگنی ہوتری، الویرا خان اگنی ہوتری کی اس فلم میں سلمان خان، کیٹرینہ کیف، دشاپٹانی، تبو اور سنیل گروور، جیکی شرراف، نورہ فتحی اہم کرداروں میں ہیں۔ 200 کروڑ کے بجٹ سے بنائی جارہی یہ فلم کو رین ہٹ فلم Ode to my father کا ہندی ری میک ہے۔ 5 جون 2019 عید کے موقع پر ریلیز ہونے والی سلمان خان کی توقعات سے بھرپور اس فلم کی شوٹنگ ابوظہبی، اسپین، مالٹا، پنجاب اور دلی کے کئی مقامات پر کی گئی۔

’’منی کارینکا‘‘ کو اب کنگنا رناوت ڈائرکٹ کررہی ہیں
پچھلے کافی دنوں سے کنگنا رناوت کی فلم منی کارنیکا خبروں میں ہے۔ پہلے فلم کے ڈائرکٹر اس فلم کو درمیان میں چھوڑ کر چلے گئے اس کے بعد کئی اداکاروں نے بھی فلم کو چھوڑ دیا۔ کہا جارہا ہے کہ اب اس فلم کے ڈائرکٹر کے نام کے طورپر کنگنا رناوت کا نام ہی آئے گا۔ جب سے اس فلم کے ڈائرکٹر کرش نے این ٹی آر کی بائیوپک کی وجہ سے فلم کا کام درمیان میں چھوڑا ہے تب سے فلم کے ڈائرکشن کا کام کنگنا رناوت نے اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے۔ کہا جارہا ہے کہ تقریباً 35 فیصد فلم کا ڈائرکشن کنگنا نے کیا ہے اور کرش کی جانب سے فلمائے کچھ سین کو بھی دوبارہ شوٹ کیا ہے۔ سننے میں آیا ہے کہ اب فلم کے سولو ڈائرکٹر کے طور پر صرف کنگنا رناوت کا نام ہی جائے گا ابھی اس کا پوسٹ پروڈکشن جاری ہے۔