’’بھارت‘‘ میں تبو کا ہوگا دلچسپ کردار

’’ریس 3‘‘ کے بعد سلمان خان اب بھارت میں مصروف ہوچکے ہیں۔ بھارت کے ساتھ تبو کا نام بھی جڑ چکا ہے۔ ڈائرکٹر علی عباس ظفر کے ساتھ بھارت تبو کی پہلی فلم ہوگی۔ بھارت کوریا کی تیسری سب سے کامیاب فلم ’’این اوڈ ٹو مائی فادر‘‘ کا ری میک ہے۔ جو اگلے سال عید کے موقع پر ریلیز ہوگی۔ اپنے کردار کو لے کر بہت چوزی رہنے والی تبو اس سال مینگ (Missing) میں منوج باجپائی کے مقابل نظر آئی تھیں جس نے باکس آفس پر بے حد مایوس کیا، اب یہ شری رام راگھون کی مُڑمُڑ کے نہ دیکھ کی شوٹنگ پوری کرچکی ہیں۔ جو جلد ہی ریلیز کی جائے گی۔ تبو اجئے دیوگن کے ساتھ لورنجن کی دے دے پیار دے کی شوٹنگ جلد شروع کرنے جارہی ہیں۔ یہ اس سال اکٹوبر میں ریلیز ہوگی۔