آر جے ڈی ‘ ایچ اے ایم ( ایس ) ‘ سماج وادی پارٹی اور این سی پی کی پٹنہ میں مشترکہ پریس کانفرنس
پٹنہ ۔9ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) اپوزیشن پارٹیاں جن کا تعلق بہار سے ہے ‘ اتوار کے دن عہد کرچکی ہیںکہ کل کے ’’ بھارت بند‘‘ کو جس کی اپیل کانگریس نے کی ہے تاکہ ایندھن کی تیز رفتار سے بڑھتی ہوئی قیمتوں کے خلاف احتجاج کیا جائے ۔ اپوزیشن قائدین بشمول کانگریس ‘ آر جے ڈی ‘ ایچ اے ایم ( ایس ) ‘ سماج وادی پارٹی ‘ این سی پی نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس صداقت آشرم پٹنہ میں منعقد کی ۔ کانگریس کے ریاستی ہیڈ کوارٹر میں اس پریس کانفرنس کے دوران مختلف تجارتی اور صنعتی اداروں سے اپیل کی گئی کہ بھارت بند کو شاندار کامیابی سے ہمکنار کریں ۔ نامور قائدین جنہوں نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا ‘ اُن میں بہار کانگریس کے کارگذار صدر کوکب قادری ‘ سینئر کانگریس قائدین سدانن سنگھ ‘ ایم ایم جھا ‘ آر جے ڈی بہار کے صدر رام چندر پربے ‘ ایچ اے ایم ( ایس ) کے ریاستی صدر ورشین پٹیل ‘ سماج وادی پارٹی بہار کے صدر سابق مرکزی وزیر دیویندر پرساد یادو شامل تھے ۔ انہوں نے کہا کہ دواؤں کی دکانیں‘ طبی خدمات ‘ ایمبولنس گاڑیاں اور اسکول بسیں کل کے بند سے استثنی حاصل کرچکی ہیں ۔
انہوں نے یو پی اے کے دور میں ایندھن کی قیمتوں اور این ڈی اے کے دور اقتدار میں قیمتوں کا تقابل کرتے ہوئے کہا کہ پکوان گیس کا سیلنڈر 340روپئے گذشتہ 52مہینوں کے دوران جب کہ مودی کا دور حکومت تھا بڑھ چکی ہے اور ریلوے کرایہ جو 6روپئے فی کلومیٹر تھا اب 9روپئے ہے ۔ بی جے پی حکومت کو ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ یا دیگر کئی قیمتوں میں اضافہ جیسے سلگتے مسائل سے جن کا تعلق عام آدمی سے ہے کوئی دلچسپی نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم کل سڑکوں پرنکل آئیں گے تاکہ تیزرفتار ایندھن کی قیمت میں اضافہ کے خلاف احتجاج کیا جاسکے ۔ علاوہ ازیں ہم 500تنظیموں مختلف تجارتی اور صنعتی تنظیموں اور عوام سے اپیل کریں گے کہ اس بند کو کامیاب بنائیں ۔ ایک سوال کے جواب میں کہ وہ جے ڈی ( یو) سے بھی اپیل کریں گے یا نہیں جو ایندھن قیمت میں اضافہ پر بی جے پی سے ناراض ہے ۔ انہوں نے کہاکہ میں ان سے کیوں اپیل کروں جب کہ وہ برسراقتدار مخلوط اتحاد کا ایک حصہ ہیں ۔ ہم انہیں بی جے پی پر دباؤ ڈالنے کیلئے استعمال کرسکتے ہیں ۔ آر جے ڈی بہار کے صدر رام چندر پربے نے کہا کہ ان کی پارٹی پہلے ہی کارکنوں اور دائیں بازو کے قائدین سے اپیل کرچکی ہے کہ ضلعی سطح پر بند میں شرکت کریں اور اسے شاندار کامیابی عطا کریں ۔ ایچ اے ایم ( ایس ) ریاستی صدر ورشن پٹیل نے کہا کہ وہ کل کے بند کیلئے ایک پیغام مودی حکومت کو روانہ کریں گے ۔ کل کا بند ’’ آندھی ‘‘ میں تبدیل ہوجائے گا ۔ اگر حکومت عوام کے مسائل پر توجہ نہ دیں ‘ صورتحال پہلے ہی ابتر ہوچکی ہے ۔