حیدرآباد 9 ستمبر ( این ایس ایس ) سینئر کانگریس لیڈر وی ہنمنت راؤ نے پارٹی کیڈر پر زور دیا ہے کہ وہ 10 ستمبر کے بھارت بند کو بھاری کامیابی سے ہمکنار کریں۔ آج میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے عوام ‘ ملازمین سے بھی بند میں حصہ لینے کی اپیل کی ۔ انہوں نے آر ٹی سی کو بھی بسیں چلانے کے خلاف خبردار کیا اور کہا کہ اگر بسیں چلائی جائیں تو نتائج کے وہی ذمہ دار ہونگے ۔ وی ہنمنت راؤ نے کہا کہ اگر ریاست میں تمام سیاسی جماعتیں متحدہ طور پر انتخابات میں مقابلہ کریں تو کے سی آر کا وجود ختم ہوکر رہ جائیگا ۔