بھارتیہ ودیا بھون پر آج محفل سماع روزنامہ سیاست ‘ دوردرشن اور سماج درپن کی پیشکش

حیدرآباد/14 جون (سیاست نیوز) روزنامہ سیاست ‘ دوردرشن یادگیری اور سماج درپن کے زیر اہتمام جشن تلنگانہ کے حصہ کے طور پر ایک پراثر محفل سماع 15 جون کو شام 7 بجے بھارتیہ ودیا بھون کنک کوٹھی روڈ بشیرباغ پر منعقد کی جائیگی ‘جس میں قوال برادران نظیر نصیر وارثی وجد آور قوالیاں پیش کریں گے ۔ صدارت جناب زاہد علی خان ایڈیٹر سیاست کریں گے ۔ حکومت تلنگانہ کے مشیر ثقافتی اور مسٹر کے وی رمنا چاری مہمان خصوصی ہوں گے۔ شریمتی سیلجا سمن ڈائرکٹر جنرل دوردرشن اور جناب شجاعت علی آئی آئی ایس ڈپٹی ڈائرکٹر نیوز دوردرشن استقبالیہ خطاب کرینگے ۔ کوآرڈینیٹر سکریٹری سماج درپن ثروت علی نے شائقین قوالی سے شرکت کی گذارش کی ہے ۔داخلے کی عام اجازت ہے ۔