انتخاب انٹرویو کی بنیاد پر ، 30 مئی ادخالِ درخواست کی آخری تاریخ
حیدرآباد۔ 11 مئی (راست) جناب سید ناظم الدین صدر امان ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر اسوسی ایشن راہول کالونی، ٹولی چوکی کے بموجب حکومت ہند کی جانب سے بھابھا اٹامک ریسرچ سنٹر کے مختلف ڈپارٹمنٹس میں ٹیکنیکل آفیسرس (الیکٹریکل ؍ الیکٹرانکس؍ میکانیکل؍ فزکس؍ کیمسٹری) کی 27 جائیدادیں تقرر طلب ہیں۔ ان جائیدادوں کیلئے آن لائن درخواستیں مطلوب ہیں۔ ان کے لئے تعلیمی قابلیت بی ای؍ بی ٹیک (الیکٹریکل ؍ الیکٹرانکس؍ میکانیکل) اور ایم ایس سی (فزکس؍ کیمسٹری) میں 60% نشانات کا ہونا ضروری ہے۔ امیدوار کی عمر 30 مئی 2014ء کو 35 سال سے زائد نہیں ہونی چاہئے۔ درخواست فارم کی فیس 250/- روپئے کو چالان کے ذریعہ ایس بی آئی کے کسی بھی برانچ میں داخل کرنا ہوگا۔ ایس سی ؍ ایس ٹی، خواتین اور ڈیفنس پرسنل کے Dependents کو کوئی فیس نہیں ہے۔ سلیکشن انٹرویو کی بنیاد پر ہوگا۔ آن لائن درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 30 مئی 2014ء ہے۔ تفصیلات www.barcrecruit.gov.in پر دستیاب ہیں۔