حیدرآباد۔ 26 مئی (پی ٹی آئی) بیاڈمنٹن کھلاڑی جوالا گٹہ نے تلگو ریالٹی شو ’’بگ باس‘‘ کے تیسرے سیزن میں حصہ لینے کی افواہوں کو آج مسترد کردیا۔ جوالا گٹہ نے کہا کہ ’’میرے لئے کوئی بگ باس نہیں ہے!… یہ سب غلط ہے… افواہیں ہیں‘‘۔ جوالا گٹہ نے جو بشمول دولت مشترکہ کھیلوں اور دیگر مقابلوں میں متعدد سلور میڈلس حاصل کرچکی ہیں، تلگو ’’بگ باس۔3‘‘ میں حصہ لینے سے متعلق اطلاعات کے درمیان ٹوئٹر پر انہیں افواہیں قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔