’’بگ باس‘‘ میں سلمان کریں گے ملائکہ اروڑہ کا استقبال

بالی ووڈ کو اینگری ینگ مین جیسا کردار دینے والے سلیم خان نے بالی ووڈ کو خان اداکار سلمان خان، سہیل خان اور ارباز خان بھی دیئے ہیں۔ ارباز خان اور انکی سابقہ پتنی ملائکہ اروڑہ کی علیحدگی ہوئے عرصہ گذرچکا ہے لیکن دونوں کو جب تب ساتھ گھومتے دیکھا جاتا ہے۔ ملائکہ اروڑہ کا آج کل اپنی عمر سے کافی چھوٹے ارجن کپور کے ساتھ رومانس بھی عام ہو رہا ہے۔ اس خبر سے سلمان خان کافی غصہ میں ہیں۔ سلمان خان سری دیوی کے آخری رسومات کے موقع پر بونی کپور کے گھرگئے تھے وہاں انہوں نے ارجن کپور کو دیکھ کر بھی ان دیکھا کردیا تھا اور ارجن کپور بھی ان سے بچتے نظر آئے۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ سلمان خان کو اپنی سابق بھابی سے ارجن کپور کی دوستی پسند نہیں آرہی ہے۔ اس کے باوجود سلمان خان پروفیشنل ازم سے کام لیتے ہیں۔ اب خبر ہے کہ ملائکہ اپنے ایک شو کے پرموشن کے لئے سلمان خان کے شو میں جائیں گی سلمان خان کو بھی اس پر کوئی احتراز نہیں ہے۔ دراصل ملائکہ اروڑہ ایک شو ’’انڈیاز نکسٹ ٹاپ ماڈل‘‘ میں جج ہے وہ اپنے اس شو کا پروموشن بگ باس 12 میں کریں گی۔ اس ایپی سوڈ کی شوٹنگ کے لئے لوناوالا جائیں گی جہاں سلمان خان کے شو بگ باس 12 کی شوٹنگ چل رہی ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ سلمان خان اپنی مہمان کا تہہ دل سے استقبال کریں گے۔