بکنی پر امتناع : گوا کے وزیر اپنے موقف پر قائم

پاناجی۔ 7 اگست (سیاست ڈاٹ کام) گوا کے وزیر پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ سدین دھاؤلیکر نے کہا کہ بکنی پر امتناع کے بارے میں وہ اپنے موقف پر قائم ہیں اور چیف منسٹر منوہر پریکر نے ایوان میں جو کچھ کہا ، اس کی تائید کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مقامات پر بکنی کی اجازت نہیں دی جانی چاہئے۔