لندن 23 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) لندن پولیس نے کہا کہ اتوار کو بکنگھم پیلس کے باہر ایک مسلح شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ تاہم پولیس نے اس گرفتاری کو دہشت گردی سے مربوط قرار نہیں دیا ہے ۔ پولیس نے کہا کہ 38 سالہ شخص ایک اسٹن گن تھامے ہوا تھا اور اسے تحویل میں لے لیا گیا ہے ۔ ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ یہ کوئی دہشت گردی سے جڑا ہوا مسئلہ نہیں ہے بلکہ محض ایک فرد واحد کی گرفتاری ہے ۔ انہوں نے مزید تفصیل نہیں بتائی ۔ لندن میں شاہی خاندان کے ارکان فی الحال اپنی گرمائی تعطیلات پر ہیں۔ ملکہ ایلزبتھ دوم اور پرنس فلپ بالمورل کیسل اسکاٹ لینڈ میں مقیم ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ وزیٹرس داخلہ کے باہرپیش آیا جہاں اس شخص کو سکیوریٹی عملہ نے گرفتار کرلیا ۔