بڑے پیمانے پر اغوا کی وارداتوں کے بعد افغانستان کے دیہات میں پولیس کی تلاشی مہم

قندھار۔23جولائی ( سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کی پولیس نے 30دیہاتوں میں گذشتہ دو دن سے لاپتہ بچوں کی تلاش شروع کردی ہے ۔ طالبان عسکریت پسندوں نے مبینہ طور پر افغانستان کے جنوبی شعبہ قندھار 70بچوں کا اغوا کرلیا تھا ۔ جنوبی صوبہ میں تلاشی مہم کے دوران 7نعشیں دستیاب ہوئیں جو قومی شاہراہ پر پھینک دی گئی تھیں ۔ 30 افراد کو رہا کردیا گیا ہے ۔ جب کہ دیگر 30افراد ہنوز لاپتہ ہیں ۔ قندھار پولیس کے ترجمان ضیاء درانی نے کہا کہ یہ واضح نہیں ہوسکا کہ کیا دیہاتیوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے ‘ لیکن بعض عہدیداروں کا کہنا ہے کہ اغوا کی وارداتوں اور ہلاکتوں کے پس پردہ طالبان کا ہاتھ ہے ۔ شورش پسند طالبان افغانستان کے خشخش کی فصل کے مشہور ارزوگان میں کثرت سے موجود ہے۔ طالبان کی جانب سے اغوا کی ذمہ داری کی تردید کی گئی ہے ۔ اس علاقہ میں بعض پولیس چوکیوں پر بھی طالبان نے حملے کئے ہیں ۔شبہ میں کئی سیولینس کو پولیس نے گرفتار کرلیاہے ۔