ڈپٹی چیف منسٹر محمود علی کی ڈی جی پی مہیندر ریڈی سے بات چیت
حیدرآباد ۔ 18 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی نے عیدالاضحیٰ کے موقعہ پر بڑے جانوروں کی منتقلی کے سلسلہ میں شہر کے مضافاتی علاقوں میں رکاوٹ کی شکایات پر ڈائرکٹر جنرل پولیس مہیندر ریڈی سے بات چیت کی ۔ ڈی جی پی نے بتایا کہ بڑے جانور میں گائے کی منتقلی پر پابندی ہے تاہم دوسرے جانوروں جیسے بیل اور بھینس کے لیے وٹرنری ڈاکٹر کا سرٹیفیکٹ ضروری ہے ۔ ایسے جانور کی خریدی کے وقت مقامی وٹرنری ڈاکٹر سے سرٹیفیکٹ حاصل کرنا چاہئے ۔ ڈی جی پی نے کہا کہ وٹرنری ڈاکٹر کے سرٹیفیکٹ کے بغیر منتقل کئے جانے والے جانوروں کو روکنے کا پولیس کو اختیار ہے ۔ ڈپٹی چیف منسٹر نے عوام سے اپیل کی کہ قانون کی پابندی کرتے ہوئے بیل اور بھینس کی خریدی کے وقت سرٹیفیکٹ حاصل کرلیں تاکہ قانونی کارروائی سے بچ سکیں ۔۔