بڑی چوڑی ، سلطان بازار ٹریڈرس جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا حکومت پر زور

حیدرآباد۔/28نومبر، ( سیاست نیوز) ٹریڈرس جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے آج حکومت اور میٹرو ریل پر زور دیا کہ بڑی چوڑی میں 20فیٹ، سلطان بازار میں 50فیٹ اور کوٹھی اور پتلی باؤلی کے مابین 20 فیٹ سٹ بیاک پر غور کیا جائے۔ اس سلسلہ میں متعلقہ عہدیداروں کے ساتھ سابق میں مباحث ہوئے تھے۔ اس بات کا مطالبہ کرتے ہوئے ٹریڈرس جوائنٹ ایکشن کمیٹی چیرمین گویند راٹھی، پریسیڈنٹ وی کشن یادو نے کہا کہ حکام نے عمل آوری سے قبل تجاویز پر غور کرنے کا تیقن تھا اور یہ معاملہ مزید زیر بحث ہے۔ ٹریڈرس اور ہاکرس جن کے گذر بسر کا ذریعہ یہی ہے مطالبہ کیا کہ مناسب معاوضہ اور ان کی بازآبادکاری کے اقدامات کئے جائیں۔ ٹریڈرس جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے کہا کہ اراضی مالکین کو مناسب معاوضہ اور ان کے مفادات کو بھی زیر غور رکھا جائے۔