نئی دہلی۔ 30جنوری(سیاست ڈاٹ کام) دلی خواتین کمیشن کی صدر، سواتی مالیوال نے 8 مہینے کی بچی کے ساتھ منہ کالا کرنے کے واقعے پرسخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ بچی کی نہیں خواتین کمیشن کی آبروریزی ہوئی ہے ۔محترمہ مالیوال نے اس معاملے پر شمال مغربی دہلی کے سبھاش پیالیس کے شکور بستی علاقے میں 8ماہ کی بچی کے ساتھ ہونے والی درندگی کے معاملے پر ٹویٹ کیا، ”کیا کروں ؟” خواتین کمیشن کی صدر کٹورا لئے کھڑی ہے ۔ 6 مہینے میں زانی کو پھانسی دو، پولیس وسائل اور ذمہ داریوں کو بڑھاؤ،مرکز خواتین کے تحفظ پر اعلی کمیٹی تشکیل دے ۔ انہوں نے دو برسوں میں بہت سارے خط لکھے ، عدالت میں گئی، ستیہ گرہ کیا لیکن کچھ نہیں بدلا۔