بچہ مزدوری کے خلاف دو افراد کو سزاء

نئی دہلی ۔ 24 جون (سیاست ڈاٹ کام) دہلی عدالت نے تین بچوں کو محروس رکھ کر ان سے کام لینے کی پاداش میں دو افراد کو سزاء سنائی ہے۔ ایک ریسٹورنٹ میں ان بچوں سے بغیر تنخواہ کے کام لیا جارہا تھا۔ اس میں سے ایک بچہ کے ساتھ بدفعلی بھی کی گئی تھی۔ عدالت نے ملزم راجیو گپتا اور راجیش شکلا کو خاطی قرار دیتے ہوئے سزاء سنائی۔ جج نے احساس ظاہر کیا کہ ملزمین کے خلاف خاطرخواہ ثبوت پائے جاتے ہیں۔ ان لوگوں نے بچوں کے ساتھ زیادتی کی اور ایک بچہ کے ساتھ جنسی زیادتی بھی کی۔ تمام تینوں بچوں کو ان ملزمین نے محروس رکھا تھا اور ان سے دھابے پر کام لیا جارہا تھا اور تنخواہ بھی نہیں دی جارہی تھی۔