بچہ مزدوری کروانے والے دو افراد کو جیل کی سزاء

حیدرآباد ۔ /20 جون (سیاست نیوز) نامپلی کریمنل کورٹ کے آٹھویں ایڈیشنل میٹروپولیٹین سیشن جج نے چوڑیوں کے کارخانوں میں بچہ مزدوری میں ملوث ہونے والے دو افراد کو 14 سال کی سزاء سنائی ۔ سب انسپکٹر بھوانی نگر مسٹر ٹی سریدھر کے بموجب سال 2016 ء میں کارڈن سرچ آپریشن کے دوران چوڑیوں کے کارخانے میں بچوں کو ملازمت پر رکھنے والے 40 سالہ محمد امتیاز اور 28 سالہ محمد منا کو گرفتار کیا تھا ۔ مذکورہ افراد کا تعلق بہار کے ضلع گایا سے ہے جو بہار سے تعلق رکھنے والے کم عمر بچوں کو چوڑیوں کے کارخانوں میں بچہ مزدوری کروارہے تھے ۔ فاضل جج مسٹر وکٹر ایمانیول نے امتیاز اور منا کو قصور وار پائے جانے پر 14 سال کی قید مشقت سزاء اور 12 ہزار روپئے جرمانہ عائد کیا ۔