بچہ مزدوری سے آزاد بچوں کو تعلیم و تربیت

آپریشن اسمائیل ، بچوں کو چپل اور تعلیمی اسناد کو یقینی ، کمشنر رچہ کنڈہ
حیدرآباد /15 مئی ( سیاست نیوز ) کمشنر پولیس رچہ کنڈہ مسٹر مہیش مرلی دھر بھگوت نے آج بچوں میں چپل اور اسناد تقسیم کئے ۔ اینٹ کی بھٹیوں پر کام کرنے والے بچہ مزدوروں کو مزدوری سے آزاد کراتے ہوئے آپریشن اسمائیل کے تحت انہیں تعلیم دی جارہی ہے اور آج اس تعلیمی سال کے اختتام پر ’’ ورک سائڈ ‘‘ اسکول کی سالانہ تقریب منعقد کی گئی ۔ اس موقع پر بچوں کی معاشی حالت کو دیکھتے ہوئے ان میں کمشنر نے چپل تقسیم کئے اور ان میں تعلیمی انسداد کی تقسیم کئے اور ان میں تعلیمی اسناد کی تقسیم بھی عمل میں لائی گئی ۔ اس موقع پر کمشنر پولیس رچہ کنڈہ مسٹر بھگوت نے بتایا کہ وہ بچوں میں پولیس ڈپارٹمنٹ کی جانب سے چپل تقسیم کئے گئے ۔ انہوں نے بتایا کہ آپریشن اسمائیل کے تحت ورک سائڈ اسکول کے نظام کو رائج کیا گیا ۔ ضلع کلکٹر ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کے علاوہ اڑیسہ ریاست کی ایک رضاکار تنظیم اور اینٹ کے بھٹیوں کی اسوسی ایشن کے باہمی اشتراک سے ورک سائیڈ اسکول کا آغاز کیا گیا ۔ اینٹ کی بھٹیوں میں کام کرنے والوں کی اکثریت ریاست اڑیسہ سے تعلق رکھتی ہے ۔ اور ان مزدوروں کے بچے بھی مزدوری کر رہے ہیں ۔ پولیس نے ان حالات کو دیکھتے ہوئے ان کی مادری زبان میں انہیں تعلیم فراہم کرنے کے اقدامات کا آغاز کیا اور سال 2017 سے یہ کام جاری ہے ۔ جس سے تاحال 2 ہزار بچے مستفید ہوئے ہیں اور انہیں مادری زبان میں تعلیم حاصل کرنے کی یہ سہولت فراہم کی جارہی ہے اور چوتھی جماعت تک تعلیم کا نظم رہے گا جس کے بعد وہ اپنے آبائی مقام پر مادری زبان میں آگے کی تعلیم جاری رکھ سکتے ہیں ۔ اس موقع پر دیگر عہدیدار موجود تھے ۔