بچوں کے ساتھ جنسی بدسلوکی کی اطلاع دینے کیلئے عمر کی کوئی حد نہ رکھی جائے، وزارت قانون کو منیکا گاندھی کا مکتوب

نئی دہلی 8 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر بہبودی خواتین و اطفال منیکا گاندھی نے آج کہاکہ انھوں نے وزارت قانون سے کہا ہے کہ بچوں کے ساتھ جنسی بدسلوکی کی اطلاع دینے کے لئے عمر کی کوئی حد نہ رکھیں۔ عوام کو ان کے ساتھ کیا ہوا، اِس کے بارے میں 10 تا 15 سال بعد بھی شکایت کرنے کی اجازت دیں۔ اس بات کو نوٹ کرتے ہوئے کہ دست درازی اور جنسی بدسلوکی پر برہمی کبھی ختم نہیں ہوتی۔ منیکا گاندھی نے یہ بھی کہاکہ وہ اس بات پر بہت خوش ہیں کہ ہندوستان میں HM@TOO مہم کا آغاز ہوا اور انھوں نے خواتین کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ جنسی ہراسانی کے خلاف شکایت کرنے آگے آئیں۔ منیکا گاندھی نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ کوئی بھی دست درازی کرنے والے شخص کو ہمیشہ یاد رکھتا ہے اور ہم نے وزارت قانون کو لکھا ہے کہ کسی کو بھی وقت کی کسی حد کے بغیر شکایت کرنے کی اجازت دی جائے۔