حیدرآباد ۔ یکم اکٹوبر (سیاست نیوز) انڈین اکیڈیمی آف پیڈیاٹرکس کی جانب سے پیدائش سے بہت پہلے نیورو ڈیولپمنٹل بے قاعدگیوں کو سمجھنے کی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے مشن لکشے 1000 پر توجہ دی جارہی ہے جو پیڈیاٹرک سوسائٹی آف انڈیا کی جانب سے فروغ دیا گیا ایک ماڈیول ہے۔ ڈاکٹر ہیمابندو صدر، ڈاکٹر سنجے آرگنائزنگ چیرمین، ڈاکٹر جگدیش چندرا اور دوسروں نے اس احساس کا اظہار کیا کہ ڈائیگناسیس پر بہت زیادہ وقت صرف کرنے کے بجائے والدین کی جانب سے جب وہ یہ دیکھیں کہ بچے کی نشوونما معمول کے مطابق نہیں ہے تو جلد نیورو ڈیولپمنٹل بے قاعدگیوں کا پتہ چلانے کیلئے اسکریننگ کی جاسکتی ہے۔ انڈین اکیڈیمی آف پیڈیاٹریشنس کی جانب سے پیرینٹس سے کہا جارہا ہیکہ وہ بچوں کی نشوونما میں کسی کمی کو نظرانداز نہ کریں بلکہ ماہرین کی مدد حاصل کریں اور ان کی نشوونما پر بھرپور توجہ دیں۔