اقوام متحدہ ۔ 7 ۔ جون : ( سیاست ڈاٹ کام ) : یونیسیف کی جانب سے ایک خصوصی مہم چلانے کے لیے جن مشہور و معروف ہستیوں کی خدمات حاصل کی گئی ہیں ان میں ڈیوڈ بیکھم ، نووک جوکووچ ، اور ہندوستان کے ماسٹر بلاسٹر سچن تنڈولکر بھی شامل ہیں ۔ مہم کے ذریعہ ہر بچے کی ابتدائی زندگی میں ان کے والد کے رول پر روشنی ڈالی جائے گی ۔ یونیسیف ’ سوپر ڈیڈس ‘ کے تھیم سے بچوں میں باپ کی شخصیت کی اہمیت ، باپ کی شفقت ، باپ کے ذریعہ بچوں کو ملنے والے تحفظ اور ان کی ہر چھوٹی سے چھوٹی ضروریات کی تکمیل کی ذمہ داری پر روشنی ڈالے گی ۔ اس کا اہتمام ’ فادرس ڈے ‘ منانے سے کچھ ہی روز قبل کیا جارہا ہے ۔ دیگر شخصیات میں اکیڈیمی ایوارڈ حاصل کرنے والے امریکی ایکٹر مہر شالا علی ، برطانوی فارمولا ون ریس ڈرائیو لیویس ہیملٹن اور آسٹریلیائی اداکار ہیوگ جیک میں بھی شامل ہیں ۔ یاد رہے کہ سچن تنڈولکر بھی ایک جوان بیٹے ارجن اور ایک جوان بیٹی سارہ کے والد ہیں جب کہ ان کی اہلیہ انجلی تنڈولکر پیشہ سے ڈاکٹر ہیں ۔۔