نئی دہلی۔/7جنوری، ( سیاست ڈاٹ کام) حکومت نے آج 10تا 19سال عمر کے درمیان بچوں کیلئے ایک ہیلت پروگرام لانچ کیا ہے جسکے ذریعہ ان کے تغذیہ اور اس سے متعلق دیگر خامیوں اور نقائص کو دور کیا جائے گا۔راشٹریہ کشور سوا ستھیا کاریا کرم پروگرام کے ذریعہ 343 ملین سن بلوغ کی عمر کو پہنچنے والے بچوں کا احاطہ کیا جائے گا۔پروگرام کی لانچنگ مرکزی وزیر صحت و خاندانی بہبود غلام نبی آزاد کے ہاتھوں عمل میں آئی۔
ایک ہی فلیٹ میں تین خواتین کا قتل
بہرام پور۔/7جنوری، ( سیاست ڈاٹ کام ) مرشد آباد ڈسٹرکٹ کے بہرام پور ٹاؤن کے ایک فلیٹ میں ایک ہی خاندان کی تین خواتین کے قتل کی واردات رونما ہوئی۔ پولیس نے بتایا کہ مقامی افراد نے اسے مطلع کیا کہ متعدد بار دستک دینے اور سیل فون کالس کے باوجود گھر میں موجود افراد کوئی جواب نہیں دے رہے ہیں۔ جس کے بعد پولیس نے وہاں پہنچ کر فلیٹ کا دروازہ توڑ دیا۔ جہاں تین خواتین کو خون میں لت پت پڑا ہوا دیکھا جن کی بچیاباسو، پربھاداس اور آئیشری باسو کی حیثیت سے شناخت عمل میں آئی۔ پولیس کو پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار ہے۔
ڈی راجہ ہاسپٹل سے ڈسچارج
ممبئی۔/7جنوری، ( سیاست ڈاٹ کام ) سی پی آئی قائد ڈی راجہ کی آج شہر کے ایک ہاسپٹل میں بائی پاس سرجری کی گئی۔ دریں اثناء ایشین ہارٹ انسٹی ٹیوٹ کے ترجمان نے بتایا کہ 64سالہ ڈی راجہ کے بائی پاس آپریشن کے بعد انہیں کل شام ڈسچارج کردیا گیا۔ مشہور ماہرمرض قلب ڈاکٹر رما کانتا پانڈہ نے ڈ ی راجہ کی بائی پاس سرجری انجام دی۔