بچوں کیلئے اسلامی تعلیمات پر مبنی نظمیں

حافظ محمد جیلانی ، ایم اے

عصری تعلیم وقت کا تقاضہ ہے اور موجودہ دور میں والدین کا رجحان انگریزی عصری تعلیم پر ہے تاکہ ان کے بچے اعلیٰ تعلیم حاصل کرتے ہوئے سماج میں اپنا بہتر مقام بناسکیں تاہم تعلیم کے ساتھ ہی بچوں کو اسلامی تعلیمات جس میں اخلاقی تعلیم ایک اہم حصہ ہے کا موجودہ عصری تعلیم میں کہیں کوئی ذکر نہیں جبکہ بچوں کیلئے موجودہ انگریزی نصابی کتاب میں دی گئی نظمیں یہود و نصاریٰ کی تعلیمات اور لا یعنی باتوں پر تیار کی گئی ہیں جو پچھلے پچاس سال سے رائج ہیں جس میں اخلاقی تعلیم کو یکسر نظرانداز کردیا گیا ہے ۔
انہی بنیادی نکات کو ذہن میں رکھتے ہوئے انگریزی زبان کے شاعر و مضمون نگار محمد اکبر علی خان جن کی 60 انگریزی نظمیں سعودی گزٹ اخبار و دیگر رسائل میں چھپ  چکی ہیں مسلم طلبا و طالبات کیلئے ابتداء سے اسلامی تعلیمات پر مبنی کتاب Islamic Rhymes for Kindergarten تیار کی ہے۔ کتاب میں حمد باری تعالیٰ ، نبی کریم ﷺ سے محبت ، والدین سے محبت ، احترام اور اطاعت ، اساتذہ و بزرگوں کا احترام ، نماز کی تلقین کے علاوہ عام دینی و دنیاوی معلومات پر انگریزی نظمیں تیار کی گئی ہیں ۔ دیگر معلومات کیلئے مصنف سے 9603721190 پر ربط قائم کیا جاسکتا ہے ۔