فاسٹ فوڈ کا بڑھتا ہوا رجحان بچوں اور نوجوانوں کو دمہ کا شکار بنارہا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کی ایک رپورٹ کے مطابق دنیا کے تقریباً 50 سے زیادہ ممالک میں 5 لاکھ سے زائد بچے فاسٹ فوڈ کے استعمال کی وجہ سے غذائیت کی کمی کا شکار ہوگئے ہیں۔ ایک تحقیق کے مطابق ہفتہ میں 3 روز فاسٹ فوڈ کھانے والے نوجوانوں کو دمہ کا 40 فیصد خطرہ ہوتا ہے جبکہ 6 سے 7 سال کے بچوں میں یہ خطرہ 27 فیصد ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق فاسٹ فوڈ کھانے کی وجہ سے بچوں میں دمہ، خارش اور آنکھوں میں مسلسل پانی آنے کے خطرات میں بے حد اضافہ ہوا ہے۔ فاسٹ فوڈ میں موجود چکنائی جسم کے مدافعتی نظام کو متاثر کرتی ہے۔ پھلوں کے کثرت استعمال سے اس مرض کے خلاف قوت مدافعت بڑھائی جاسکتی ہے۔ پھلوں کے کثرت استعمال سے دمہ، خارش اور دیگر امراض کے خطرات میں بھی 11 سے 14 فیصد تک کمی کی جاسکتی ہے۔
علاوہ اشیائے خورد و نوش مثلاً گائے کا دودھ، انڈے، مچھلی، گھونگھے، خمیر سے تیار کردہ اشیاء اور مونگ پھلی وغیرہ بھی دمے کی علامات کا سبب بنتی ہیں۔ اس رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ موجودہ زمانے میں فاسٹ فوڈ کا استعمال بڑھنے کے بعد دمے کی بیماری مزید بڑھ گئی ہے۔ جس پر عالمی ادارہ صحت نے تشویش کا اظہار کیا ہے اور اس ضمن میں جلد سے جلد کوئی حتمی قدم اُٹھانے کا ارادہ بھی ظاہر کیا ہے۔ حالانکہ اب اس کا علاج ممکن ہوگیا ہے پھر بھی نوجوان نسل کو اس کی لپیٹ میں آتا دیکھ کر ہم یہی کہہ سکتے ہیں کہ فاسٹ فوڈ شوق کے لئے تو ٹھیک ہے مگر اس کا زیادہ استعمال خطرناک ہے۔ بچے کسی بھی ملک کا مستقبل ہوتے ہیں۔ اگر وہی صحت مند نہیں ہوں گے تو ملک کی ترقی کیسے ہوگی؟…
دال مکھنی
اجزاء : ارد کی کالی دال200گرام، سرخ لوبیا 300گرام، پیاز 250گرام، ٹماٹر 100گرام ، ادرک 50گرام، ہری مرچیں50 گرام، گھی یامکھن 100گرام۔ لہسن پانچ دانے۔
ترکیب : ارد کی دال اور لوبیا کو رات بھر کیلئے بھگودیں۔ پھر پانی میں نمک شامل کرکے دال پکنے کیلئے رکھ دیں۔ یہاں تک کہ دال اچھی طرح گل جائے۔ اب پیاز، ٹماٹر، ادرک، ہری مرچیں اور لہسن کاٹ لیں۔ گھی یا مکھن میں پیاز تل لیں اور جب یہ ہلکی بادامی ہوجائے تو اس میں ٹماٹر، ادرک، لہسن اور ہری مرچیں بھی شامل کریں اور تل لیں۔ جب تمام اجزاء نرم ہوجائیں اور پانی خشک ہوجائے تو اس میں اُبلی ہوئی دال اور لوبیا شامل کریں اور پانچ سے دس منٹ کے لئے دھیمی آنچ پر رکھیں۔ اس طرح دال مکھنی تیار ہوجائے گی۔