بچوں کو سگریٹس کی فروخت پر پابندی کی تجویز

جنیوا ۔ 27 اگست ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) عالمی ادارہ صحت نے کل کہا کہ حکومتوں کو چاہئے کہ بچوں کیلئے ای سگریٹس کی فروخت پر پابندی عائد کر دی جائے اور خبردار کیا ہے کہ یہ ماں کے پیٹ کے اندر موجود بچوں اور نوجوانوں کیلئے شدید خطرے کا باعث ہے۔ اقوام متحدہ کے ادارہ صحت نے یہ تجویز بھی پیش کی ہے کہ سگریٹ کی شکل کے الیکٹرک آلات پر بھی اس وقت تک پبلک مقامات پر پابندی عائد کی جانی چاہئے جب تک یہ ثابت نہ ہوجائے کہ سانس لینے والا ویپر پیدل چلنے والوں کیلئے نقصان دہ نہیں ہے۔