بپاشاہ باسو اور کرن سنگھ گروور جن کی ملاقات فلم ایلون کے سیٹ پر ہوئی دونوں نے اس فلم میں ایک ساتھ کام کیا۔ پھر اس کے ایک سال بعد دونوں نے شادی کرلی۔ اب یہ دونوں وکرم بھٹ کی فلم عادت میں پھر ایک بار ساتھ ساتھ نظر آئیں گے جسے سنگر میکا سنگھ پروڈیوس کررہے ہیں۔ فلم کی شوٹنگ کا اسی ماہ سے آغاز ہونے جارہا ہے۔ پہلا شیڈول لندن میں شوٹ کیا جائے گا۔ فلم میں بپاشا ایک پولیس آفیسر کا رول کررہی ہیں جبکہ کرن ایک این آر آئی بزنسمین ہے۔ فلم کا ڈائرکشن بھوشن پٹیل دے رہے ہیں جبکہ وکرم بھٹ نے اسے لکھا ہے۔
ریتک روشن کی سوپر 30 کے دوپوسٹرس کی ریلیز
پچھلے دنوں ریتک روشن کی فلم سوپر 30 کے دو پوسٹرس کی ریلیز عمل میں آئی جس میں ریتک کے کیریکٹر کو ماہر ریاضی آنند کمار کے طور پر ظاہر کیا گیا ہے جو طلباء کو آئی آئی ٹی انٹرنس امتحانات کے لئے تیار کرتا ہے۔ فلم میں مرنال ٹھاکر کا بھی اہم رول ہے سوپر 30 کو فینٹم فلمس کے بینر پر ساجد نڈیاڈوالا پروڈیوس کررہے ہیں جو 25 جنوری 2019 کو ریلیز کی جائے گی۔