بٹو کی گُتھی کو اپنے شو میں دوبارہ واپسی کی دعوت

کپل شرما اور سنیل گروور آج بھی اچھے دوست
جب سے گُتھی یعنی سنیل گروور کپل شرما کا شو کامیڈی نائٹس ودھ کپل چھوڑ کر گئے ہیں تبھی سے لوگوں کو لگتا ہے کہ کپل اور سنیل کے درمیان اب کوئی تعلق نہیں رہا لیکن ایسا نہیں ہے دونوں آج بھی پہلے کی طرح ہی اچھے دوست ہیں دراصل سنیل کا چینل کے ساتھ اپنی فیس کو لیکر کچھ اختلاف ہوگیا تھا اس لئے سنیل اس وقت شو چھوڑ کر چلے گئے تھے اور بعد میں انہوں نے اپنا شو میاڈان انڈیا شروع کیا افسوس کے سنیل کا یہ شو اتنا مقبول نہیں ہو پایا اور اب تو اس کی ٹی آر پی اور بھی نیچے آتی جارہی ہے یہاں کپل نے کہا کہ ہر کوئی چاہتا ہے کہ وہ اپنا ایک الگ شو بناے میں نے بھی کامیڈی سرکس چھوڑا اور اپنا الگ شو بنایا پھر اگر سنیل نے اپنا الگ شو بنایا تو کیا غلط کیا لیکن اگر سنیل دوبارہ کامیڈی نائٹس میں آنا چاہیں گے تو میں اور میری پوری ٹیم ان کا پورا استقبال کرنے تیار ہے دیکھنا یہ ہے کہ کیا سنیل دوبارہ کپل کے شو میں جانا پسند کرینگے ۔