بوکوحرم کے حملوں سے تاحال 400 افراد ہلاک

ناگوس (نائجیریا) ۔ 5 ستمبر (سیاست ڈا ٹ کام) ایک عدالت نے بوکوحرم کے اسلام پسندوں کے حملوں میں اپریل سے اب تک نائجیریا اور کیمرون میں 400 انسانی جانیں ضائع ہونے کا ادعا کیا ہے۔ یہ سابقہ مہینوں کی تعداد کی دگنی تعداد ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کے بموجب یہ حیرت انگیز بات ہیکہ خودکش بمباروں کے استعمال کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ اکثر نوجوان عورتیں اور لڑکیاں دھماکو مادوں کے کمرپٹے باندھ کر پرہجوم مقامات پر دھماکے کرنے کیلئے مجبور کی جاتی ہیں۔