بوکوحرم کا دولت اسلامیہ سے الحاق کا عہد

میڈوگوری۔8مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) بوکوحرم نے عہد کیا ہے کہ دولت اسلامیہ گروپ میں ضم ہوجائے گا ۔ ایک آن لائن شائع شدہ آڈیو پیغام کے بموجب بوکو حرم نے دولت اسلامیہ میں الحاق کا عہد کیا ہے ۔ قبل ازیں تین بم دھماکوں سے شمال مشرقی نائجریا میں تباہی پھیل گئی جن سے 58افراد ہلاک اور بیسیوں دیگر زخمی ہوگئے ۔ دولت اسلامیہ کے قائد ابوبکر الغدادی کے حوالے سے بوکو حرم کے قائد ابوبکر شیخاؤ نے کہا کہ ہم اعلان کرتے ہیں کہ مسلمانوں کی خلافت سے ہمارا الحاق ہے جو ابراہیم ابن عوض ابن ابراہیم الحسینی القراشی نے قائم کی ہے ۔ اپنی 8منٹ کی تقریر میں بوکوحرم کے قائد ابوبکرشیخاؤ نے جس میں شیخاؤ کو نہیں دکھایا گیا ہے ‘ ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر جو بوکوحرم کے زیر استعمال ہیں شائع کی گئی ہے ۔ اس میں انگریزی ‘ فرانسیسی اور عربی زبان میں ذیلی ٹائیٹلس بھی شامل ہیں ۔ شیخاؤ نے قبل ازیں البغدادی کا اپنے ویڈیو پیغامات میں تذکرہ کیا تھا لیکن بوکو حرم کے دولت اسلامیہ میں انضمام کا اعلان نہیںکیا تھا

لیکن ایسی علامات ظاہر ہوتی جارہی تھی کہ نائیجریا کی عسکریت پسندوں کی تنظیم جس کی 6سال طویل سورش پسندی میں 13ہزار سے زیادہ انسانی جانیں ضائع ہوچکی ہیں اور ایک لاکھ 50ہزار افراد بے گھر ہوگئے ہیں ۔ بوکوحرم اور دولت اسلامیہ کے قریبی اتحاد کی خواہاں ہے ۔ نہ صرف شیخاؤ نے گذشتہ سال اعلان کیا تھا کہ ریاست بورنو کے قصبہ گوزا پر قبضہ کرلیا گیا ہے بلکہ حالیہ ہفتوں میں بوکوحرم کے ویڈیوز میں دولت اسلامیہ کا پروپگنڈہ کثرت سے دکھایا جارہا تھا اور اب اُس نے خلافت اسلامیہ کا ایک حصہ ہونے کا اعلان کردیا ہے ۔ صدر نائیجریا گُڈلک جوناتھن جو مستقل طور پر بیرونی طاقتوں کی جانب سے تشدد کا الزام عائد کررہے تھے گذشتہ ماہ دعویٰ کیا تھا کہ ملک اور محکمہ سراغ رسانی دولت اسلامیہ کے ساتھ بوکو حرم کے روابط کی تحقیقات کررہا ہے ۔