نیامے ۔4 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) بوکوحرام جہادیوں نے 37 خواتین کا اغواء کرلیا جبکہ دیگر 9 افراد کا گلا کاٹ کر ان کا قتل کردیا۔ یہ اندوہناک واقعہ جنوب مشرقی نائجیر کے ایک موضع میں جو نائجیریا کی سرحد کے قریب واقع ہے، اتوار کے روز پیش آیا۔ دیفا خطہ کے گورنر لوالی مہاما نے داندانو نے یہ بات بتائی۔