کانو ۔ 7 اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام) بوکوحرام کے شدت پسندوں نے صبح کی اولین ساعتوں میں ایک گاؤں پر حملہ کرتے ہوئے سات افراد کو ہلاک کردیا۔ حملہ آور ٹرکس اور موٹر سائیکلوں پر سوار تھے ، انھوں نے مندوری نامی گاؤں پر حملہ کیا جودارالحکومت مائدوگری سے 13 کیلومیٹر کے فاصلہ پر ہے ۔ دریں اثناء ملیشیا قائد عمرعاری نے ٹیلیفون پر میڈیا کو بتایا کہ حملہ آوروں نے سات گاؤں والوں کا پہلے اغواء کیا اور بعد ازاں انتہائی بے رحمی کے ساتھ اُن کے سر قلم کردیئے ۔ جاتے جاتے اُن لوگوں نے گاؤں کو آگ لگادی ۔ مہلوکین میں گاوں کے سرپنچ اور اُن کی بیوی بھی شامل ہیں۔ عمر عاری نے کہاکہ آج وہ جیسے ہی گاؤں پہنچے انھوں نے پورے گاوں کو جلا ہوا پایا جس میں مویشیوں کی جانوں کا بھی اتلاف ہوا ۔